ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور: تیزی سے پھیل رہا ہے کورونا وائرس، جنوبی کینرا میں جمعہ کو 6 ؍ اموات

مینگلور: تیزی سے پھیل رہا ہے کورونا وائرس، جنوبی کینرا میں جمعہ کو 6 ؍ اموات

Sat, 11 Jul 2020 12:08:56    S.O. News Service

منگلورو، 11؍جولائی (ایس ا ونیوز ) جنوبی کینرا ضلع کے منگلورو اور دیگر شہروں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور متاثرین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

جمعہ کے دن منگلورو کے اسپتالوں میں کورونا پوزیٹیو کے زیر علاج مریضوں کی اموات ہوئی ہے۔ یہاں وینلاک اسپتال میں 4 ؍افراد ہلاک اور ایک پرائیورٹ اسپتال میں 2 ؍ مریض فوت ہوئے ہیں۔

فوت ہونے والوں میں 58 سالہ خاتون ، 65 سالہ مرد، اُلال شہر کا ایک 67 سالہ بزرگ اور 35 سالہ نوجوان شامل ہیں۔

ضلع میں 1709 افراد کورونا سے متاثر ہو کر زیر علاج ہیں۔


Share: